(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے دوسرے روز بھی روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت کم ہو گئی۔
سٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق انٹر بینک میں امریکی ڈالر 10 پیسے سستا ہوگیا،انٹر بینک میں ڈالر 277.97 روپے سے کم ہوکر 277.87 روپے پر بند ہوا ۔
ادھر سٹاک ایکسچینج میں ریکارڈبننے کا سلسلہ جاری ہے،سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا تیزی پر اختتام ہوا،100 انڈیکس 1284 پوائنٹس کے اضافے سے بند ہوا ،100 انڈیکس1 لاکھ 4ہزار 559 کی نئی بلند ترین سطح پر بند ہوا۔آج سٹاک مارکیٹ میں 18 سال بعد ریکارڈ 56 ارب روپے سے زائد کا کاروبار ہوا۔
یہ بھی پڑھیں:سکولوں سے متعلق اہم اعلان