Tuesday, December 24, 2024
ہومBusinessروپے کا زور چل گیا ڈالر سمیت تمام کرنسیوں کو دھو ڈالا

روپے کا زور چل گیا ڈالر سمیت تمام کرنسیوں کو دھو ڈالا



(اشرف خان) مہنگائی اور افراتفری کے اس عالم میں تجارتی میدانوں سے اہم خبر آئی ہے، روز بہ روز گرتی قدر کے بعد اب روپے کا زور چلنے لگا ہے، انٹربینک کے بعد اوپن مارکیٹ میں بھی روپے کے مقابلے ڈالر سمیت تمام کرنسیوں کی قدر میں کمی آئی ہے۔

سٹیٹ بینک  کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 4 پیسے سستا ہوا، انٹربینک میں ڈالر 278.17 روپے سے کم ہوکر 278.13 روپے پر بند ہوا، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280.50 روپے پر ہی برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: تجارتی میدان سے اچھی خبر! کرنٹ اکاؤنٹ خسارے میں ریکارڈ کمی

اوپن مارکیٹ میں یورو 1.29 روپے سستا ہوکر 304.24 روپے، برطانوی پاؤنڈ  1.95 روپے سستا  ہو کر 361.62 روپے، اماراتی درہم 1 پیسے کمی سے 76.29 روپے اور سعودی ریال  74.51 روپے پر ہی برقرار ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں