Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessروپے کا زور چل گیا ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کی پرواز تھم...

روپے کا زور چل گیا ڈالر سمیت دیگر کرنسیوں کی پرواز تھم گئی


(اشرف خان) سیاسی افراتفری اور معاشی عدم استحکام کے باعث روپے اور ڈالر میں جنگ کافی عرصے سے جاری ہے، دن بہ دن بڑھتی مہنگائی اور آئی ایم کی سخت سے سخت تر ہوتی شرائط کے باعث ڈالر سمیت دیگر بیرونی کرنسیوں کا روپے پر دباؤ بڑھتا چلا جا رہا ہے، لیکن افراتفری کے اس عالم میں انٹربینک سے اچھی خبر آئی ہے، امریکی ڈالر کے مقابلے پاکستانی روپے کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔

سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 8 پیسے سستا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 278.50 روپے سے کم ہوکر 278.42 وپے پر بند ہوا ہے، دوسری جانب اوپن مارکیٹ میں ڈالر 280 روپے کی سطح پر ہی برقرار رہا، اوپن مارکیٹ میں یوور 6 پیسے کمی سے 312.22 روپے، برطانوی پاؤنڈ  16 پیسے مہنگا ہوکر 368.80 روپے، اماراتی درہم 1 پیسے کمی سے 76.22 روپے اور سعودی ریال بھی 74.42 روپے پر ہی برقرار رہا۔

یہ بھی پڑھیں:  ہول سیل اور پرچون سطح پر  دالیں، درجہ اول گھی کی قیمتوں میں اضافہ

ڈالر کی قدر میں معمولی کمی کے باوجود پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا، 100 انڈیکس میں 230 پوائنٹس کی کمی ہوئی، 100 انڈیکس 0.29 فیصد کمی سے 78 ہزار 571 کی سطح پر بند ہوا، 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 79 ہزار 160 اور کم ترین سطح 78 ہزار 553 رہی، آج مجموعی طور پر 18.98 ارب روپے مالیت کے 51.23 کروڑ شئیرز کا کاروبار کیا گیا جبکہ سرمایہ کاروں کی جانب سے محتاط رجحان دیکھا گیا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں