Tuesday, December 24, 2024
ہومBusinessروپے کی قدر بحالڈالر کی ریٹ مزید کم ہو گیا

روپے کی قدر بحالڈالر کی ریٹ مزید کم ہو گیا



(ویب ڈیسک)پاکستانی روپیہ کے مقابلے میں امریکی ڈالر کی قدر مزید گھٹ گئی۔

حالیہ کئی ہفتوں کی طرح آج بھی ڈالر کی قدر میں 10 پیسے کی کمی ہوگئی جس سے انٹر بینک میں امریکی ڈالر 280 روپے پر آ گیا۔

معاشی ماہرین کا کہناہے کہ آئی ایم ایف کی جانب سے 70 کروڑ ڈالر کی قسط ملنے کے بعد ڈالر کی قیمت میں استحکام دکھائی دے رہاہے اور ممکنہ طور پر آئندہ چند روز میں ڈالر کی قدر میں کمی بھی متوقع ہے۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز اسٹیٹ بینک آف پاکستان سے جاری اعداد و شمار کے مطابق امریکی ڈالر کی قدر میں 0.05 فیصد کمی ہوگئی، انٹربینک میں پاکستانی روپے میں امریکی کرنسی 280.10 روپے پر آگئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں