(اشرف خان) سیاسی افراتفری اور معاشی عدم استحکام کے باعث روپے اور ڈالر میں جنگ کافی عرصے سے جاری ہے، دن بہ دن بڑھتی مہنگائی اور آئی ایم ایف کی سخت سے سخت تر ہوتی شرائط کے باعث ڈالر سمیت دیگر بیرونی کرنسیوں کا روپے پر دباؤ بڑھتا چلا جا رہا ہے، افراتفری کے اس عالم میں انٹربینک سے مزید پریشان کر دینے والی خبر آئی ہے کہ روپے کے مقابلے امریکی ڈالر کی قدر میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔
سٹیٹ بینک کے مطابق انٹربینک میں امریکی ڈالر 7 پیسے مہنگا ہوگیا، انٹربینک میں ڈالر 277.64 روپے سے بڑھ کر 277.71 روپے پر بند ہوا ہے۔
دوسری جانب کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا منفی اختتام ہوا ہے، 100 انڈیکس 177 پوانٹس کی کمی سے بند ہوا، 100 انڈیکس 81 ہزار 114 کی سطح پر کاروبار کا اختتام ہوا، آج 14 ارب روپے مالیت کے 29 کروڑ شئیرز کا کاروبار ہوا۔
یہ بھی پڑھیں: خریداروں کیلئے اچھی خبر! سونے کی فی تولہ قیمت میں کمی