Tuesday, January 7, 2025
ہومBusinessروپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہوگیا

روپے کے مقابلے میں ڈالر مہنگا ہوگیا



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) زرمبادلہ کی دونوں مارکیٹوں میں روپے کے مقابلے میں ڈالر کی قیمت میں اضافہ ہوگیا۔

ایکسپریس نیوز کے مطابق انٹربینک مارکیٹ میں کاروبار کے تمام دورانیے میں ڈالر تنزلی سے دوچار رہا جس سے ایک موقع پر ڈالر کی قدر 05پیسے کی کمی سے 277 روپے 67پیسے کی سطح پر بھی آگئی تھی لیکن سپلائی میں بہتری آتے ہی مارکیٹ میں ڈیمانڈ بڑھ گئی۔ اس کے نتیجے میں کاروبار کے اختتام پر ڈالر کے انٹربینک ریٹ 12پیسے کے اضافے سے 277روپے 84پیسے کی سطح پر بند ہوئے  جبکہ اوپن کرنسی مارکیٹ میں بھی ڈالر کی قدر 12پیسے کے اضافے سے 278روپے 79پیسے کی سطح پر بند ہوئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں