لاہور(ڈیلی پاکستان آن لائن)ریلوے نے تمام کلاسز کی ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کر دی، جس کا نوٹیفکیشن بھی جاری ہو گیا۔
نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق ریلوے کی جانب سے ایک کلومیٹرسے 200کلومیٹر تک ٹرینوں کے کرایوں میں کمی کی گئی ہے،اے سی کلاس کے کرایوں میں 40فیصد کمی کی گئی جبکہ بعض ٹرینوں کی اکانومی کلاس کے کرایوں میں 54فیصد تک کمی کر دی گئی،ریل کار اکانومی کلاس کا کم سے کم کرایہ 100روپے ہو گیا۔