Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessزرعی شعبے پر ٹیکس کا اطلاق آئندہ سال یکم جولائی سے ہو...

زرعی شعبے پر ٹیکس کا اطلاق آئندہ سال یکم جولائی سے ہو گا: محمد اورنگزیب


وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب— فائل فوٹو

وفاقی وزیرِ خزانہ محمد اورنگزیب نے کہا ہے کہ زرعی شعبے پر ٹیکس کا اطلاق آئندہ سال یکم جولائی سے ہو گا۔

پارلیمنٹ میں میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ زرعی شعبے پر ٹیکس سے متعلق قانون سازی جنوری میں کی جائے گی۔

محمد اورنگزیب نے کہا کہ سی پیک بجلی منصوبوں کے قرض کی ری پروفائلنگ پر مثبت بات چل رہی ہے۔

ان کا مزید کہنا ہے کہ کوشش ہے کہ سی پیک بجلی منصوبوں کی ری پروفائلنگ کے لیے معاہدے ہو جائیں۔

وزیرِ خزانہ نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک کی مکمل خود مختاری کا حامی ہوں، صوبوں کے ساتھ نیشنل فنانس پیکٹ پر پیش رفت ہو رہی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں