Sunday, December 29, 2024
ہومBusinessزرمبادلہ ذخائر پونے 3 سال کی بلند ترین سطح پر برقرار

زرمبادلہ ذخائر پونے 3 سال کی بلند ترین سطح پر برقرار



اسلام آباد(ڈیلی پاکستان آن لائن)ملکی زرمبادلہ ذخائر پونے 3 سال کی بلند ترین سطح پر برقرار ہیں۔اسٹیٹ بینک آف پاکستان ( ایس بی پی ) کی جانب سے جاری کردہ اعدادو شمار کے مطابق مرکزی بینک کے ڈالر ذخائر میں اضافہ جبکہ بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس میں کمی ہوئی ہے۔

مرکزی بینک کے مطابق ایک ہفتے میں پاکستان کے مجموعی ڈالر ذخائر میں 2 کروڑ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی ہے۔اعدادو شمار کے مطابق ملک کے مجموعی ڈالر ذخائر 16 ارب 60 کروڑ ڈالر پر آگئے جبکہ اسٹیٹ بینک کے ڈالر ذخائر میں ایک ہفتے میں 1.3 کروڑ ڈالر کا اضافہ ہوا اور ریزرو 12 ارب 5 کروڑ ڈالر ہوگئے۔بینکوں کے ڈالر ڈیپازٹس میں ایک ہفتے میں 3.3 کروڑ ڈالر کی کمی آئی اور ڈیپازٹس 4 ارب 55 کروڑ ڈالر رہ گئے ہیں۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں