Monday, December 23, 2024
ہومBusinessزرِ مبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی...

زرِ مبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی اسٹیٹ بنک



(اشرف خان) اسٹیٹ بینک آف پاکستان کے مطابق گذشتہ ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر میں 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کی کمی ریکارڈ کی گئی۔ 

اسٹیٹ بینک نے زرمبادلہ کے ذخائر کے ہفتہ وار اعداد و شمار جاری کردیے ہیں جن کے مطابق 12 جنوری کو ختم ہونے والے ہفتے کے دوران زرمبادلہ کے سرکاری ذخائر 12 کروڑ 70 لاکھ ڈالر کمی سے 8 ارب 2 کروڑ 74 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے، غیرملکی قرضوں کی ادائیگی کے سبب زر مبادلہ کے ذخائر میں کمی آئی ہے۔

یہ بھی پڑھیے: پاکستان کی معاشی میدان  میں بڑی فتح ،وزیر تجارت نے پاکستانیوں کو خوشخبری سنا دی

   مرکزی بینک کے مطابق کمرشل بینکوں کے ذخائر میں ایک ہفتے کے دوران ایک کروڑ 60 لاکھ ڈالر کا اضافہ ہوا جس سے کمرشل بینکوں کے ذخائر 5 ارب 11 کروڑ 80 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئے۔

اعداد و شمار کے مطابق زرمبادلہ کے مجموعی ذخائر کی مالیت 11 کروڑ 20 لاکھ ڈالر کمی سے 13 ارب 14 کروڑ 50 لاکھ ڈالر کی سطح پر آگئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں