جدہ(مانیٹرنگ ڈیسک) موبائل فون کمپنی ’زونگ‘ نے گزشتہ سال کی طرح امسال بھی پاکستانی عازمین حج کے خاندان والوں کے لیے سپیشل کال آفر متعارف کرا دی۔ ڈیلی پاکستان گلوبل کے مطابق موبائل فون آپریٹر کی طرف سے گزشتہ روز اعلان کیا گیا ہے کہ پاکستانی شہری، جن کے رشتہ دار فریضہ حج کی ادائیگی کے لیے سعودی عرب گئے ہیں، ان کے ساتھ رعایتی قیمت پر بات کر سکتے ہیں۔
کمپنی کے اعلان کے مطابق یہ آفر صرف 2روپے جمع ٹیکس روزانہ میں ایکٹیو کی جا سکتی ہے اور اس آفر کے ذریعے پاکستانی شہری سعودی عرب میں موجود اپنے رشتہ داروں کو صرف 70پیسے فی سیکنڈ پر کال کر سکتے ہیں۔ ٹیلی کام آپریٹر کی طرف سے پریس ریلیز میں کہا گیا ہے کہ اس آفر کا مقصد پاکستانیوں کو حجاز مقدس میں موجود اپنے پیاروں کے ساتھ ہمہ وقت رابطے میں رکھنا ہے۔ “