Monday, January 6, 2025
ہومBusiness سام سنگ گلیکسی اے 55 پاکستانی مارکیٹ میں درمیانی رینج کا بہترین...

 سام سنگ گلیکسی اے 55 پاکستانی مارکیٹ میں درمیانی رینج کا بہترین موبائل



لاہور(مانیٹرنگ ڈیسک) سام سنگ گلیکسی اے 55پاکستانی مارکیٹ میں درمیانی رینج کے موبائل فونز میں ایک بہترین آپشن ہے جو 6.6انچ فل ایچ ڈی+سپر ’ایکٹو میٹرکس آرگینک لائٹ ایمٹنگ ڈائیوڈ‘(AMOLED)ڈسپلے کا حامل خوبصورت سمارٹ فون ہے۔ 
اس 5جی سپورٹڈ سمارٹ فون میں اوکٹا کور پروسیسر دیا گیا ہے۔ یہ فون8جی بی ریم اور 128جی بی اور258جی بی سٹوریج کے ساتھ آتا ہے جسے مائیکرو ایس ڈی کارڈ کے ذریعے 1ٹی بی تک بڑھایا جا سکتا ہے۔ 8جی بی ریم اور 256جی بی سٹوریج کے حامل گلیکسی اے 55کی قیمت 1لاکھ 30ہزار 999روپے ہے۔
پاک آبزرور کے مطابق بینک الفلاح کے صارفین یہ فون بغیر سود آسان اقساط پر بھی حاصل کر سکتے ہیں۔بینک کی طرف سے اس فون پر 3ماہ ور 6ماہ کے بغیر سود پلان آفر کیے جا رہے ہیں۔ 3 ماہ کے پلان میں صارفین کو 43ہزار666روپے اور 6ماہ کے پلان میں 21ہزار 833روپے ماہانہ قسط ادا کرنی ہو گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں