Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessسبزیوں کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ

سبزیوں کی قیمتوں میں ریکارڈ اضافہ



(24 نیوز)رواں ہفتے کوئٹہ میں مختلف سبزیوں کی قیمتوں میں اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق مٹر کی فی کلو قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 350 روپے، توری کی فی کلو قیمت 120روپے اضافے کے بعد 320 روپے، بھنڈی کی فی کلو قیمت 50 روپے اضافے کے بعد 250 روپے ہوگئی۔

مارکیٹ ذرائع نے بتایا کہ ادرک کی فی کلو قیمت 200 روپے اضافے کے بعد 1000روپے تک پہنچ گئی۔

مارکیٹ ذرائع کے مطابق پیاز کی فی کلو قیمت 10روپے اضافے کے بعد 130روپے، لہسن کی فی کلو قیمت 100روپے اضافے کے بعد 800 روپے ہوگئی۔

یہ بھی پڑھیں : کیا ہم غذا کے نام پر پلاسٹک کھا رہے ہیں؟ ماہرین کا خطرناک انکشاف

مارکیٹ ذرائع نے مزید بتایا کہ ٹماٹر کی فی کلو قیمت 120روپے، سرخ آلو کی فی کلو قیمت 140 روپے اور سفید آلو کی فی کلو قیمت 90 روپے برقرار رہی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں