Monday, December 23, 2024
ہومBusinessسبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیںمرغی کے گوشت کی قیمت میں...

سبزیوں کی قیمتیں آسمان پر پہنچ گئیںمرغی کے گوشت کی قیمت میں معمولی کمی



(24نیوز)مرغی کا گوشت سستا ہو گیا، ادرک، اروی، کدو، بھنڈی اور لیموں کی قیمت میں اضافہ ہو گیا۔

لاہور میں برائلر مرغی کے فی کلو گوشت کی قیمت میں 3 روپے کمی ہو گئی، مرغی کے گوشت کی نئی فی کلو قیمت 584 روپے ہو گئی۔ اس طرح لاہور میں مرغی کا گوشت سستا ہو گیا۔

زندہ برائلرمرغی کا تھوک ریٹ 389 روپے جبکہ پرچون ریٹ 403 روپے کلو مقرر کیا گیا ہے، فارمی انڈوں کی قیمت 260 روپے درجن کی سطح پر برقرار ہے۔

دوسری جانب بہاولنگر میں سبزی کی قیمتوں میں اضافے سے عوام مزید پریشان ہو گئے ہیں، ایک ہفتے قبل 200 کلو فروخت ہونے والا کدو اب 350 روپے کلو فروخت ہو رہا ہے۔

ایک ہفتے قبل 400 روپے کلو فروخت ہونے والا لیموں ایک 700 روپے کلو میں فروخت ہو رہا ہے، ادرک 800 روپے کلو میں فروخت ہو رہی ہے۔

بھنڈی کی قیمت 200 روپے سے بڑھ کر 400 روپے کلو تک پہنچ گئی ہے، اروی کی قیمت میں بھی سو روپے کلو مزید اضافہ ہونے سے قیمت 400 روپے کلو ہو گئی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں