Tuesday, December 24, 2024
ہومBusiness سب سے سستی اور تیز ترین ای وی موٹر سائیکلز متعارف

 سب سے سستی اور تیز ترین ای وی موٹر سائیکلز متعارف



(ویب ڈیسک)موٹرسائیکل کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر آ گئی،ای ٹربو موٹرزنے ملک کی سستی اور تیز ترین ای وی موٹر سائیکلز متعارف کرکے پاکستان کی الیکٹرک وہیکل(EV)انڈسٹری میں ایک نیا معیار قائم کردیا ہے۔

 کراچی میں منعقد کی جانے والی تعارفی تقریب میں سندھ کے صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن نے بطور مہمان ِ خصوصی شرکت کی۔ تقریب میں مختلف ممالک کے قونصل جنرلز،کارپوریٹ سیکٹر کے تعلق رکھنے والے مختلف اداروں کے سی ای اوز، میڈیا کے نمائندوں اور دیگر مہمانوں نے بھی شرکت کی۔

eTurbo Motors کی جانب سے متعارف کروائے جانے والی موٹرسائیکلز ایک ہی چارج میں 300کلومیٹر تک کا سفر باآسانی طے کرسکتی ہیں جو پاکستان میں کی بڑھتی ہوئی نقل وحمل کی ضروریات کیلئے ایک سستا اور ماحول دوست حل ہے،سبز پاکستان کے وژن کے ساتھ کمپنی نے کراچی کے علاقے سائٹ ایریا میں 500ملین روپے کی وسیع سرمایہ کے ذریعہ جدید ترین پیداواری سہولت قائم کی ہے جس کی ابتدائی پیداواری صلاحیت 10,000یونٹ سالانہ ہے جس میں مارکیٹ کی طلب کی بنیاد پر وسعت دی جاسکتی ہے۔

تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کمپنی کے سی ای اونے کہا کہ ہمارا وژن ہر پاکستانی کیلئے سستا، ماحول دوست اور قابلِ اعتماد ذرائع آمدورفت فراہم کرنا ہے۔ ہم نے اپنی موٹرسائیکل کی رینج کونوجوان لڑکے لڑکیوں اور درمیانی عمر کے مرداور خواتین سمیت مختلف طبقات کی ضروریا ت پورا کرنے کیلئے ڈیزائن کیا ہے، یہ ابھی شروعات ہے، ہماری مقصد پاکستان کو ایک پائیدار مستقبل کی طرف لیجانا ہے۔ ای ٹربو موٹرز(eTurbo Motors) نے مارکیٹ کی ضروریات کو پورا کرنے کیلئے الیکٹرک موٹر سائیکلز کی مختلف اقسام متعارف کروائی ہیں۔

ECO ویریئنٹ 60 وولٹ لیتھیئم بیٹری سے لیس ہے جبکہ موٹرسائیکل کی رفتار 70 کلومیٹراور ایک چارج میں 200 کلومیٹرتک کا سفر طے کرسکتی ہے۔ اسی طرح کمپنی کی جانب سے متعارف کروائی گئی Warrior اور EVO ویریئنٹ 72وولٹ بیٹری سے لیس ہیں۔ ان دونوں موٹر سائیکلز کی حدِرفتار120کلومیٹر ہے جبکہ دونوں موٹرسائیکلز ایک چارج میں 300کلومیٹر تک کا سفر باآسانی طے کرسکتی ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: عوام کو ریلیف کی فراہمی ،پٹرول 28.57 روپے، ڈیزل 37.35 روپے سستا

کمپنی کی جانب سے متعارف کروائی ایک اور موٹر سائیکل PULSAR ایک متوازن آپشن فراہم کرتی ہے یہ موٹرسائیکل 90 کلومیٹر کی رفتار کے ساتھ ایک چارج میں 230کلومیٹرتک کا سفر باآسانی طے کرسکتی ہے۔چھوٹے سفر کیلئے کمپنی کی جانب سے Thunderbolt اور Thunderbird جیسی موٹرسائیکلز متعارف کروا گئی ہیں۔ یہ دونوں موٹرسائیکلز 95 کلومیٹر کی رفتار کیساتھ ایک چارج میں 110-120 کلومیٹر تک کا سفر باآسائی طے کرنے کی صلاحیت رکھتی ہیں۔

صوبائی وزیرشرجیل انعام میمن نے اس منصوبے کیلئے اپنی نیک خواہشات کا اظہار کرتے ہوئے کہا کہeTurbo Motorsکا آغاز پاکستان کے سبز توانائی کے عزائم کو پورا کرنے کی جانب ایک اہم قدم ہے۔

 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں