Friday, December 27, 2024
ہومBusinessسعودی عرب کا تیل کی پیداوار میں رضاکارانہ کمی جاری رکھنے کا...

سعودی عرب کا تیل کی پیداوار میں رضاکارانہ کمی جاری رکھنے کا فیصلہ



ریاض (ویب ڈیسک) سعودی وزارت توانائی کے ایک سرکاری ذریعے نے اعلان کیا ہے کہ ’سعودی عرب تیل کی پیداوار میں دس لاکھ بیرل یومیہ کی رضاکارانہ کمی کو جاری رکھے گا‘۔ پیداوار میں کمی کی پالیسی کا اطلاق جولائی 2023 میں ہوا تھا اور اس میں جون 2024 کے آخر تک توسیع کی گئی ہے، سعودی عرب کی پیداور تقریبا نو ملین بیرل یومیہ ہوگی۔

روزنامہ جنگ کے ذرائع نے بتایا کہ مارکیٹ کے حالات کے مطابق اس کمی کے فیصلے پر نظر ثانی کی جائے گی جس میں رضاکارانہ کمی کو جاری رکھنے، کمی کو بڑھانے یا پیداوار میں اضافے پر غور کیا جائے گا۔ ذرائع نے یہ بھی کہا کہ یہ کمی رضاکارانہ طور پر کی جانے والی پانچ لاکھ بیرل یومیہ کمی کے علاوہ ہے جس کا اعلان مملکت نے اپریل 2023 میں کیا تھا اور جو دسمبر 2024 کے آخر تک جاری رہے گی۔ یہ اضافی رضاکارانہ کمی اوپیک پلس ممالک کی جانب سے تیل کی منڈیوں کے استحکام اور توازن کو سپورٹ کرنے کے مقصد سے کی جانے والی احتیاطی کوششوں کو تقویت دینے کے لئے ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں