سندھ اسمبلی میں جان بچانے والی ادویات کی قیمتوں میں اضافے پر تحریک التواء پیش کر دی گئی۔
وزیرِ صحت سندھ عذرا پیچوہو نے ایوان میں بتایا کہ بین الاقوامی کمپنیوں کا کہنا ہے کہ وہ کم قیمت پر دوائیں نہیں دے سکتے۔
اُنہوں نے یہ بھی بتایا ہے کہ سندھ حکومت مفت ادویات سرکاری اسپتالوں میں فراہم کر رہی ہے اگر دواؤں کی قیمتیں نہ بڑھائیں تو یہ کمپنیاں بند ہو جائیں گی۔