Friday, December 27, 2024
ہومBusinessسوزوکی ویگن آر  کتنے کی ہو گئی؟

سوزوکی ویگن آر  کتنے کی ہو گئی؟



(ویب ڈیسک)گاڑیوں کے شوقین افراد کیلئے اچھی خبر آ گئی،لکی موٹرز کے بعد سوزوکی نے بھی سویفٹ کی قیمت میں بھاری کمی کی لیکن دیگر کسی بھی گاڑی کی قیمت میں کمی نہیں کی گئی جس کے باعث سوزوکی ویگن آر کا بیسک ویرنٹ 32 لاکھ 14 ہزار روپے میں حاصل کیا جا سکتا ہے ۔

 سوزوکی ویگن آر وی ایکس آر کی قیمت 32 لاکھ 14 ہزار روپے ہے جبکہ سوزوکی ویگن آر وی ایکس ایل 34 لاکھ 12 ہزار روپے میں فروخت کیلئے دستیاب ہے ، صارفین ویگن آر وی ایکس ایل – اے جی ایس 37 لاکھ 41 ہزار روپے میں خرید سکتے ہیں جو کہ ٹاپ ویرینٹ ہے ۔

خیال رہے کہ سوزوکی کو اس وقت گاڑیوں کی فروخت میں بھاری کمی کا سامنا کرنا پڑ رہاہے جس کے باعث کئی طرح کی پیشکشیں بھی کی جارہی ہیں جن میں آسان اقساط اور پرانی گاڑی کے بدلے نئی دینے جیسی آفرز شامل ہیں، لکی موٹرز نے کیا سٹونک کی قیمت میں حال ہی میں 15 لاکھ روپے سے زائد کی کمی کی جبکہ پیوگیوٹ کو بھی 4 لاکھ روپے تک سستا کر دیا گیا تھا ۔

 یہ بھی پڑھیں: قیمتوں میں بڑی کمی ،ہنڈاکمپنی نے گاڑیاں سستی کر دیں





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں