Sunday, December 29, 2024
ہومBusinessسولر پینلز کی فی واٹ قیمت میں مزید کمی

سولر پینلز کی فی واٹ قیمت میں مزید کمی



(ویب ڈیسک)سولر پینلز کی قیمتیں مزید کم ہو گئیں، ایک سال کے دوران فی واٹ قیمت 28 روپے تک گر گئی۔

ذرائع کے مطابق مختلف وجوہات کی بناء پر سولر پینلز کی قیمتیں کم ہوتی جا رہی ہیں، لوکل سپلائرز مزید قیمتیں گرنے کے انتظار میں ہیں،ملک میں بجلی کی بڑھتی قیمتوں کی وجہ سے سو لر پینلز کی خریداری میں اضافہ بھی ہوا ہے، ایک سال کے دوران پاکستان میں8 ہزار میگاواٹ سولر پینل درآمد کئے گئے۔

یہ بھی پڑھیں: یکم اکتوبر سے پیٹرول فی لٹر کتنے کا ملے گا؟اہم خبر آ گئی

کراچی میں سو لر پینلز سے متعلق نمائش جاری ہے جس حوالے سے سندھ کے وزیرِبلدیات و توانائی سید ناصر حسین شاہ کا کہنا ہے کہ متبادل توانائی سے متعلق نمائش خوش آئند ہے،200 یونٹ والوں کیلئے ہم سولر پیکیج لارہے ہیں، سولر پیکج میں بیٹری بیک اپ بھی شامل ہوگا،سولر پیکیج کہیں بالکل مفت اور کہیں معمولی قیمت پر دیا جائے گا، اووربلنگ اور لوڈ شیڈنگ کے حوالے سے بھی کام جاری ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں