Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessسولر پینل اور بیٹری کی قیمتیں ایک سال بعد کہاں تک پہنچ...

سولر پینل اور بیٹری کی قیمتیں ایک سال بعد کہاں تک پہنچ جائیں گی؟


سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا ممبر نے سوال کیا کہ ایک سال بعد بیٹری کی قیمت اورسولرکی قیمتیں کہاں ہوں گی، اس حوالے سے اسٹڈی کرانی چاہیے۔

تفصیلات کے مطابق سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی مد میں بجلی کمپنیوں کی درخواست پر نیپرا میں سماعت ہوئی، ممبر نیپرا مطہر رانا نے سوال کیا کہ ایک سال بعد بیٹری کی قیمت اورسولرکی قیمتیں کہاں ہوں گی، نیپرا اتھارٹی کو اس پر ایک اسٹڈی کرانی چاہیے ایک سال بعدصورتحال کیا ہوگی۔

ممبرنیپرا کا کہنا تھا کہ بیٹری اورسولرکی قیمتیں کم ہونےسے انڈسٹری کی صورتحال بہت مختلف ہوگی ، جس پر چیئرمین نیپرا نے کہا دیکھ لیتے ہیں کہ یہ اسٹڈی لمز سے کرانی ہے یا پاورڈویژن سے کرانی ہے ، بجلی کی کھپت کم نہ ہونے کی صورت میں صارفین کو 50سے60ارب کی بچت ہوتی۔

ممبر نیپرا رفیق شیخ نے کہا کہ بجلی کی تقسیم کارکمپنیوں کا ایک ہی حل ہے کہ ان کی نجکاری کردی جائے، اس صورتحال میں بجلی کمپنیاں نہیں چل سکیں گی ، ڈسکوز کو مزیدحصوں میں تقسیم کرکے بہتری لائی جاسکتی ہے۔

ممبر کا کہنا تھا کہ صرف سولرٹیکنالوجی کی وجہ سےبجلی کی طلب میں اتنی بڑی کمی نہیں ہوسکتی، اگر بجلی کمپنیوں میں گورننس میں بہتری لائی جائے توہی صورتحال بہتر ہوسکتی ہے۔

رفیق شیخ نے کہا کہ بجلی کمپنیاں نقصانات کم کرنے کے لیے لوڈشیڈنگ کررہی ہیں، بجلی کمپنیاں لوڈشیڈنگ کر رہی ہیں جس سے بجلی کی کھپت کم ہورہی ہے۔

مفت سولر پینل اسکیم : آپ اہل ہیں یا نہیں ؟ اہلیت چیک کرنے کا طریقہ کار سامنے آگیا
ملک بھر کےبجلی صارفین سے6ارب 48کروڑوصولی کی درخواست پرسماعت مکمل کرلی گئی ، نیپرا نے سہ ماہی ایڈجسٹمنٹ کی درخواست پرسماعت کے بعد فیصلہ محفوظ کرلیا ، نیپرااتھارٹی اعدادوشمارکا جائزہ لینے کے بعد فیصلہ جاری کرے گی۔




Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں