Wednesday, December 25, 2024
ہومBusinessسونا فی تولہ 1600 روپے مہنگا

سونا فی تولہ 1600 روپے مہنگا


—فائل فوٹو

ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں 1600 روپے کا اضافہ ہوا ہے۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 1600 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 85 ہزار روپے ہو گئی۔

ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 1372 روپے کے اضافے سے 2 لاکھ 44 ہزار 342 روپے ہو گئی۔

ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 16 ڈالرز کے اضافے کے بعد 2 ہزار 755 ڈالرز فی اونس ہو گئی۔

واضح رہے کہ گزشتہ روز سونے کی قیمت میں 900 روپے کی کمی ہوئی تھی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں