Wednesday, December 25, 2024
ہومBusinessسونے مزید مہنگا فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟

سونے مزید مہنگا فی تولہ قیمت کہاں پہنچ گئی؟



(ویب ڈیسک) بڑھتی مہنگائی اور سیاسی و معاشی افراتفری کے اس عالم میں سونا بھی خریداروں کی پہنچ سے دور ہوتا چلا جا رہا ہے، آج بھی عالمی اور مقامی مارکیٹ میں سونے کی قیمت میں اضافہ ہوا ہے۔

بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں آج سونے کی قیمت میں 27 ڈالر فی اونس کا اضافہ ہوا جس سے نئی عالمی قیمت 2415 ڈالر کی سطح پر پہنچ گئی، اسی طرح مقامی صرافہ بازاروں میں آج 24 قیراط سونے کی فی تولہ قیمت میں 1200 روپے کا اضافہ ہوگیا، اضافے کے بعد سونے کی فی تولہ نئی قیمت 2 لاکھ 53 ہزار 500 روپے ہو گئی جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 1029 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 17 ہزار 335 روپے ہو گئی ہے۔

یہ بھی پڑھیں: ایل پی جی مزید مہنگی، فی کلو کتنا اضافہ ہوا؟

دوسری جانب چاندی کی قیمت میں بھی 40 روپے اضافہ ہوا جس کے بعد چاندی کی فی تولہ نئی قیمت 2900 روپے فی تولہ پر آ گئی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں