Tuesday, December 24, 2024
ہومBusinessسونے کا بھاؤ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا

سونے کا بھاؤ بلند ترین سطح پر پہنچ گیا



(ویب ڈیسک)سونا خریدنے والوں کیلئے بری خبر،ایک روز کی کمی کے بعد مقامی مارکیٹس میں سونے کی قیمت میں 11 سو روپے کا بڑا اضافہ ریکارڈ کیاگیا۔

آل صرافہ اینڈجیولرزایسوسی ایشن کےمطابق 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت 2  لاکھ 73 ہزار روپے کی بلندترین سطح پر پہنچ گئی ہے،اس کے علاوہ 10 گرام کے 24 قیراط سونے کی قیمت  943 روپے اضافے کے بعد بھاو  2 لاکھ 34 ہزار  53 روپے ریکارڈ کی جارہی ہے،جبکہ 10 گرام کے 22 قیراط سونے کے نرخ  2 لاکھ 14 ہزار 550 روپے ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: قیمت میں بڑی کمی،سیمنٹ کی فی بوری سستی ہو گئی

دوسری جانب عالمی منڈی میں بھی سونے کی قیمت میں 11 ڈالرز کا اضافہ دیکھا گیا ہے،جس کے بعد سونے کی قیمت 2 ہزار 628 ڈالر فی اونس ریکارڈ کی جارہی ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں