Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessسونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا 

سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑا اضافہ ہو گیا 



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان کی مقامی منڈی اور عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں بھاری اضافہ دیکھنے میں آیا ہے ۔

جیم اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کےمطابق ملک میں 24 قیراط فی تولہ سونے کی قیمت2 ہزار روپے بڑھکر 2 لاکھ 46 ہزار 400 روپے فی تولہ ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونے کی قیمت میں 1740 روپے اضافہ ہوا ہے جس کے بعد 10 گرام سونا 2 لاکھ 11 ہزار 247 روپے کا ہو گیاہے ۔ 10 گرام 22 قیرات سونے کی قیمت ایک لاکھ 93 ہزار 644 روپے ہے ۔

چاندی کی قیمت میں بھی آج ردو بدل ہوا ، 50 روپے فی تولہ اضافے کے بعد قیمت 2900 روپے پر پہنچ گئی ۔ 

عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 24 ڈالر کا بھاری اضافہ ہوا اور قیمت 2388 ڈالر پر پہنچ گئی ہے ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں