Monday, December 23, 2024
ہومBusinessسونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی



(24نیوز)سونا خریدنے والوں کیلئے اچھی خبر،ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں مسلسل دوسرے روز کمی ہوگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کی کمی ہوئی ہے جس کے بعد ایک تولہ سونے کا بھاؤ 2 لاکھ 48 ہزار 200 روپے ہو گیا ہے۔

ملک میں 10 گرام سونے کا بھاؤ 236 روپے کم ہو کر 2 لاکھ 12 ہزار 791 روپے ہے۔
 ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالر کم ہوکر 2395 ڈالر فی اونس ہے جبکہ پاکستان میں سونے کا بھاؤ 20 ڈالر پریمیم شامل کرکے 2415 ڈالر فی اونس ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بجلی 8 روپے فی یونٹ کم؟

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کی کمی واقع ہوئی تھی۔

یہ بھی پڑھیں: اسٹاک مارکیٹ میں 75 ہزار کی حد برقرار،ڈالر کا ریٹ کتنا ہو گیا؟اہم خبر جانیے





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں