ملک میں آج سونے کی فی تولہ قیمت میں بڑی کمی سامنے آئی ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق جمعہ کو سونے کی فی تولہ قیمت 1800روپے کم ہوئی ہے، جس بعد نئی قیمت 2 لاکھ 28 ہزار 300 روپے ہو گئی ہے۔
جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونا 1544 روپے سستا ہو کر 1 لاکھ 95 ہزار 730 روپے میں فروخت ہورہا ہے۔
عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 18 ڈالر کم ہو کر 2179 ڈالر فی اونس ہے۔