Monday, December 23, 2024
ہومBusinessسونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار کی کمی

سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار کی کمی


ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار روپے کمی سامنے آگئی۔

آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق 2 ہزار روپے کی کمی کے بعد سونے کی فی تولہ قیمت 2 لاکھ 71 ہزار 300 روپے ہوچکی ہے۔

ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 1 ہزار 715 روپے کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد قیمت 2 لاکھ 32 ہزار 596 روپے ہے۔

دوسری طرف عالمی مارکیٹ میں سونے کے بھاؤ میں 20 ڈالرز کی کمی ہوئی ہے، جس کے بعد فی اونس 2 ہزار 601 ڈالر ہوچکا ہے۔

گزشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں 2 ہزار 600 روپے کی کمی رونما ہوئی تھی





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں