سونے کی فی تولہ قیمت 4600 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 43 ہزار 800 روپے ہوگئی۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 3944 روپے بڑھ کر 2 لاکھ9 ہزار 19 روپے ہے۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی فی اونس قیمت 2344 ڈالر فی اونس ہے، عالمی بازار میں ایک اونس سونے کا بھاؤ 54 ڈالر بڑھا ہے۔
پاکستان میں سونے کی عالمی قیمت 20 ڈالر پریمیم شامل کر کے 2366 ڈالر فی اونس ہے۔