ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے بڑھ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 900 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 21 ہزار 200 روپے ہو گئی ہے۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 771 روپے اضافے سے 1 لاکھ 89 ہزار 643 روپے ہے۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 3 ڈالر کمی کے بعد 2086 ڈالر فی اونس ہے۔