(ویب ڈیسک)سونے کی فی تولہ قیمت 1 ہزار روپے بڑھ گئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق اضافے کے بعد ملک میں فی تولہ سونے کی قیمت 2 لاکھ 77 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔
اسی طرح 10 گرام سونے کی قیمت 858 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 37 ہزار 826 روپے ہوگئی ہے،دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 10 ڈالر اضافے سے 2662 ڈالر فی اونس ہے۔