ملک میں مسلسل دوسرے روز سونے کی قیمت میں کمی ہوگئی۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 300 روپے کم ہوکر 2 لاکھ 74 ہزاز 400 روپے ہوگئی۔
ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 3 ڈالر کم ہوکر 2632 ڈالر فی اونس ہے۔
واضح رہے کہ گذشتہ روز سونے کی فی تولہ قیمت میں ایک ہزار روپے کی کمی ہوئی تھی۔