کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن) پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1900 روپے کا اضافہ ہوگیا ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسویسی ایشن کے مطابق 1900 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 41 ہزار 300 روپے پر پہنچ گئی ہے جبکہ 10 گرام سونا 1629 روپے مہنگاہونے کے بعد 2 لاکھ 6 ہزار 876 روپے کا ہو گیاہے ۔عالمی منڈی میں سونے کی فی اونس قیمت میں 15 ڈالر اضافہ ہواہے جس کے بعد قیمت 2307 ڈالر پر پہنچ گئی ہے ۔مقامی مارکیٹ میں چاندی کی فی تولہ قیمت بغیر کسی ردو بدل کے 2750 روپے ہے۔