کراچی (ڈیلی پاکستان آن لان) ملک میں سونے کی قیمت میں 1300 روپے فی تولہ کا اضافہ دیکھا گیا۔
روزنامہ جنگ کے مطابق کراچی، لاہور سمیت ملک بھر کی صرافہ مارکیٹوں میں آج سونے کی قیمت بڑھنے کے بعد فی تولہ ریٹ 2 لاکھ 15 ہزار روپے تک پہنچ گیا۔
دوسری جانب عالمی مارکیٹ میں بھی سونے کا ریٹ بڑھا جو 13 ڈالر اضافے سے 2025 ڈالر فی اونس تک پہنچ گیا۔