ملک میں سونے کی قیمت میں آج بھی اضافہ ہوا ہے۔
سونے کی فی تولہ قیمت 750 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 15 ہزار 200 روپے ہوگئی ہے۔
ملک میں 10 گرام سونے کی قیمت 644 روپے اضافے کے بعد 1 لاکھ 84 ہزار 500 روپے ہوگئی ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز ملک میں سونے کی فی تولہ قیمت 150 روپے بڑھی تھی۔