Tuesday, December 24, 2024
ہومBusinessسونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟

سونے کی قیمت میں اضافہ فی تولہ کتنے کا ہوگیا ؟



ّ(24 نیوز)بین الاقوامی  اور مقامی صرافہ  مارکیٹ   میں سونے کی  قیمت میں  اضافہ ہوگیا ، جس کے بعد سونا 2 لاکھ 75 ہزار 500  روپے کی سطح پر پہنچ گیا۔

 عالمی منڈی میں سونے کی قیمت میں اضافہ کے اثرات پاکستان کی صرافہ مارکیٹوں پر ظاہر ہونے لگ گئے ،بین الاقوامی بلین مارکیٹ میں فی اونس سونے کی قیمت 6ڈالر کے اضافے سے 2653ڈالر کی سطح پر آگئی۔

اس باعث مقامی صرافہ مارکیٹوں میں بدھ کو 24 قیراط کے حامل فی تولہ سونے کی قیمت 600روپے کے اضافے سے 2لاکھ  75 ہزار 500روپے کی سطح پر آگئی اور دس گرام سونے کی قیمت بھی 515روپے کے اضافے سے 2لاکھ 36ہزار197روپے کی سطح پر آگئی۔

یہ بھی پڑھیں :تیل کی قیمتوں میں اضافہ

اسکے برعکس فی تولہ چاندی کی قیمت بغیر کسی تبدیلی کے 3ہزار 50روپے مستحکم رہی اور فی دس گرام چاندی کی قیمت بھی بغیر کسی تبدیلی کے 2614.88روپے کی سطح پر مستحکم رہی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں