کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں اضافہ ہوا ہے ۔
تفصیلات کے مطابق مقامی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی فی تولہ قیمت 500 روپے اضافے کے بعد 2 لاکھ 42 ہزار 500 روپے ہو گئی ہے جبکہ 10 گرام سونا 429 روپے مہنگا ہونے کے بعد 2 لاکھ 7 ہزار 905 روپے پر فروخت ہو رہاہے ۔
عالمی منڈی میں سونے کا بھاو دو ڈالر بڑھ کر 2302 ڈالر فی اونس ہو گیاہے ۔