لاہور (ڈیلی پاکستان آن لائن )پاکستان میں سونے کی فی تولہ قیمت میں 1400 روپے تک کی بڑی کمی ہو گئی ہے ۔
تفصیلات کے مطابق سونے کی قیمت 1400 روپے کی کمی کے بعد اب فی تولہ 2 لاکھ13 ہزار 800 روپےہوگئی۔اس کے علاوہ 10گرام سونےکی قیمت1200 روپے کم ہوکر 1لاکھ83ہزار300 روپےہوگئی۔عالمی بازار میں سونے کا بھاؤ 12 ڈالر کم ہوکر 2015 ڈالر فی اونس ہے۔