کراچی (ڈیلی پاکستان آ لائن )ملک بھر میں سونے کی قیمت میں معمولی اضافہ ہوا ہے۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق ملک بھر میں فی تولہ سونے کی قیمت 1200 روپے بڑھ کر 2 لاکھ 29 ہزار 400 روپے ہوگئی ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق 10 گرام سونے کی قیمت میں 1029 روپے کا اضافہ ہوا ہے جس کے بعد قیمت ایک لاکھ 96 ہزار 674 روپے ہوگئی۔
دوسری جانب عالمی بازار میں سونے کی قیمت 6 ڈالر اضافے سے 2173 ڈالر فی اونس ہے۔