کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان میں سونے کی قیمت میں حیران کن طوپر 3500 روپے فی تولہ اضافہ ہو گیاہے ۔
آل پاکستان جیمز اینڈ جیولرز ایسوسی ایشن کے مطابق سونے کی فی تولہ قیمت 3500 روپے اضافے کے ب عد 2 لاکھ 20 ہزار 300 روپے ہو گئی ہےجبکہ 10 گرام سونے کی قیمت 3001 روپے اضافے سے 1 لاکھ 88 ہزار 872 روپے ہے۔ایسوسی ایشن کے مطابق عالمی صرافہ مارکیٹ میں سونے کی قیمت 36 ڈالر کمی کے بعد 2083 ڈالر فی اونس ہے۔