Monday, December 23, 2024
ہومBusinessسٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان سرمایہ کاروں کی نیندیں اُڑ گئیں

سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان سرمایہ کاروں کی نیندیں اُڑ گئیں



(اشرف خان)کاروباری ہفتے کے دوران پاکستان سٹاک ایکسچینج میں منفی رجحان رہا ، 100 انڈیکس میں 4 ہزار 788 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی جبکہ  شیئرز کی قیمت کم ہونے پر سرمایہ کاروں کو 629 ارب روپے کا نقصان اٹھانا پڑا ۔

پاکستان سٹاک مارکیٹ میں مسلسل 8 ہفتے تیزی کے بعد رواں ہفتے مندی  کا رجحان رہا،سرمایہ کاروں کی نیند یں اُڑ گئیں۔

100 انڈیکس میں 4788 پوائنٹس کی کمی ریکارڈ کی گئی ، انڈیکس 4.30 فیصد کمی سے 1 لاکھ 9 ہزار 513 کی سطح پر بند ہوا ،ہفتے کے دوران 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 1 لاکھ 17 ہزار 39 رہی  اور کم ترین سطح 1 لاکھ 5 ہزار 601 رہی۔
ایک ہفتے میں 285 ارب روپے مالیت کے 5 ارب 75 کروڑ شیئرز کا لین دین ہوا ، شیئرز کی قیمت کم ہونے سے سرمایہ کاروں کے 629 ارب روپے ڈوب گئے اور مارکیٹ کیپٹلائزیشن گھٹ کر 13 ہزار 958 ارب روپے رہ گئی ۔

یہ بھی پڑھیں : ٹام کروزکس کوڈیٹ کررہے ہیں؟ تازہ تصاویرنےرازفاش کردیا

سٹاک ماہرین کا کہنا ہے کہ مسلسل تیزی کے بعد اسٹاک مارکیٹ میں پرافٹ ٹیکنگ دیکھی گئی جبکہ معاشی اعداد و شمار سپورٹ دے رہے ہیں۔

ماہرین کا کہنا ہےکہ مہنگائی کی شرح کم ہونے پر شرح سو د  2 فیصد کم ہوکر 13 فیصد پر آچکی ہے، ساتھ ہی نومبر 2024 میں کرنٹ اکاؤنٹ 10 سال بعد 72 کروڑ 90 لاکھ ڈالر سرپلس رہا۔

 گزشتہ ماہ براہ راست غیر ملکی سرمایہ کاری 27 فیصد اضافے سے 21 کروڑ 90 لاکھ ڈالر پر آنا معیشت کیلئے مثبت ہے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں