کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن)پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا اختتام 70پوائنٹس کی کمی کے ساتھ ہوا،مارکیٹ 80 ہزار 212 پوائنٹس پر بند ہوئی۔
دن بھر مجموعی طور پر 432 کمپنیوں کے شیئرز میں کاروبار ہوا،152کمپنیوں کے شیئرز کی قیمتوں میں اضافہ جبکہ 229 کے شیئرز کی قیمتوں میں کمی ہوئی ،مارکیٹ میں 37 کروڑ 65 لاکھ سے زائد شیئرز کا لین دین ہوا ،شیئرز کی مجموعی مالیت15 ارب 93 کروڑ روپے سے زائد تھی۔
مجموعی طور پر مارکیٹ کی بلند ترین سطح 80ہزار627 جبکہ کم ترین سطح 80ہزار80پوائنٹس رہی ۔