کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن ) پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی کا رجحان ہے، جس سے 100انڈیکس نئی بلند ترین سطح پر پہنچ گیا۔
تفصیلات کے مطابق پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں منگل کے روز کاروبار کا آغاز تیزی کے ساتھ ہوا ۔ 100 انڈیکس 695 پوائنٹس کے اضافے کے ساتھ 86753 پوائنٹس کی سطح پر آ گیا۔
بازارِ حصص میں سرمایہ کاروں کی جانب سے دلچسپی کے نتیجے میں انڈیکس میں 749 پوائنٹس کی بڑی تیزی ریکارڈ ہوئی، جس سے کے ایس ای 100 انڈیکس مزید بڑھ کر 86807 پوائنٹس کی نئی بلند ترین سطح کو چھو چکا ہے۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز (کاروباری ہفتے کے پہلے دن) بھی پی ایس ایکس میں تیزی دیکھی گئی تھی اور انڈیکس 86000 پوائنٹس کی نفسیاتی سطح پر دوبارہ بحال ہو گئی تھی ۔علاوہ ازیں ملک میں بیرونی سرمایہ کاری اور معاشی ترقی کے اشاریوں کے باعث مثبت خبریں سامنے آر ہی ہیں۔