Sunday, December 29, 2024
ہومBusinessسٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان 100 انڈیکس میں 124 پوائنٹس کا اضافہ

سٹاک مارکیٹ میں مثبت رجحان 100 انڈیکس میں 124 پوائنٹس کا اضافہ



(24 نیوز) کاروباری ہفتے کےچوتھےروز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں اتار چڑھاؤ کا رجحان رہا جبکہ 100 انڈیکس میں 124 پوائنٹس کا اضافہ ریکارڈ کیا گیا۔

 پاکستان سٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا مثبت آغاز ہوا، کاروبارکے دوران انڈیکس 78 ہزار 776 پوائنٹس پرٹریڈ کرتے دیکھا گیا۔

کاروبار کے آغاز میں ہی مارکیٹ 193 پوائنٹس پلس ہوکر 74 پوائنٹس مائنس بھی ہوئی،جس کے بعد ہنڈریڈ انڈیکس کی 66 پوائنٹس کے اضافے سے 78718 پوائنٹس پر ٹریڈ کیا،سرمایہ کاروں کی آج شرح سود میں کمی اور آئی ایم ایف پیکج پر نظریں ہیں۔

یہ بھی پڑھیں: اسلام آباد میں بلدیاتی انتخابات ملتوی ، الیکشن کمیشن نے اعلامیہ جاری کردیا

گزشتہ روز پاکستان اسٹاک ایکسچینج میں کاروبار کا منفی دن رہا اور 100 انڈیکس 634 پوائنٹس کمی سے 78 ہزار 651 پر بند ہوا، کاروباری دن میں 100 انڈیکس 895 پوائنٹس کے بینڈ میں رہا۔

 100 انڈیکس کی بلند ترین سطح 69 ہزار 507 رہی، بازار میں کل 53 کروڑ 27 لاکھ شیئرز کے سودے ہوئے جن کی مالیت 14 ارب 73 کروڑ روپے سے زائد رہی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں