Thursday, December 26, 2024
ہومBusinessسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ہو گئی 

سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم ہو گئی 



کراچی (ڈیلی پاکستان آن لائن )سٹاک مارکیٹ میں آج کاروبار کے آغاز کے بعد تیزی دیکھنے میں آئی اور انڈیکس تاریخ کی نئی بلند ترین سطح کو عبور کر گیا ۔

تفصیلات کے مطابق سٹاک مارکیٹ میں کاروبار کا آغازہو تو 100 انڈیکس 70 ہزار 544 پوائنٹس پر تھا جس میں کچھ ہی دیر میں 548 پوائنٹس کا اضافہ ہو ا اور انڈیکس 71 ہزار کی نفسیاتی حد عبور کرتے ہوئے 71 ہزار 92 پوائنٹس پر پہنچ گیا ۔

سٹاک مارکیٹ میں یہ تیزی اسی طرح برقرار نہیں رہ سکی اور انڈیکس نے کچھ ہی دیر کے بعد واپسی کا سفر شروع کر دیا تاہم اس وقت 100 انڈیکس میں 356 پوائنٹس کا اضافہ ہو چکاہے اور اس وقت 70 ہزار 901 پوائنٹس پر موجود ہے ۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں