Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessسٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم 100 انڈیکس 73 ہزار پوائنٹس کی...

سٹاک مارکیٹ میں نئی تاریخ رقم 100 انڈیکس 73 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا



کراچی(ڈیلی پاکستان آن لائن)سرمایہ کاروں کا اعتماد بحال ہونے لگا، پاکستان سٹاک مارکیٹ تاریخ ملکی تاریخ کی بلند ترین سطح پر پہنچ گئی۔کاروباری ہفتے کے پہلے روز پاکستان سٹاک ایکسچینج میں 100 انڈیکس 73 ہزار پوائنٹس کی حد عبور کر گیا۔

نجی ٹی وی چینل دنیا نیوز کے مطابق پاکستان سٹاک مارکیٹ میں 522 پوائنٹس کا اضافہ دیکھنے میں آیا جس کے ساتھ 100 انڈیکس 73 ہزار 265 پوائنٹس کی سطح پر ٹریڈ کر رہا ہے۔

یاد رہے کہ گزشتہ کاروباری ہفتے کے آخری روز سٹاک مارکیٹ میں 771 پوائنٹس کا اضافہ ہوا جس کے بعد 100 انڈیکس تاریخ کی بلند ترین سطح 72 ہزار 742 پوائنٹس پر بند ہوا تھا۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں