Tuesday, December 24, 2024
ہومBusinessسٹاک مارکیٹ نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے انڈیکس 89 ہزار پوائنٹس کی...

سٹاک مارکیٹ نے تمام ریکارڈ توڑ ڈالے انڈیکس 89 ہزار پوائنٹس کی حد بھی عبور کر گیا



( بسیم افتخار)پاکستان اسٹاک ایکسچینج (پی ایس ایکس) میں ریکارڈ بنانے کا سلسلہ آج بھی جاری ، بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس 683 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 89 ہزار نفسیاتی حد بھی عبور کرگیا ۔اس کے بعد  پاکستان اسٹاک ایکسچینج کے  100 انڈیکس نے 90 ہزار کی سطح عبور کرکے تاریخ رقم کردی۔

پی ایس ایکس ویب سائٹ کے مطابق آخری کاروباری روز صبح 9 بج کر 34 منٹ پر کے ایس ای-100 انڈیکس 683 پوائنٹس یا 0.77 فیصد بڑھ کر نئی بُلند ترین سطح 89 ہزار 629 پر پہنچ گیا۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز بھی بینچ مارک کے ایس ای-100 انڈیکس ایک ہزار 751 پوائنٹس اضافے کے بعد تاریخ میں پہلی بار 88 ہزار کی حد عبور کر گیا تھا،رواں ہفتے 21 اکتوبر بروز پیر کو اسٹاک مارکیٹ کا آغاز 85 ہزار 250 پوائنٹس سے ہوا تھا اور کاروبار کے اختتام پر 807 پوائنٹس اضافے سے مارکیٹ میں 86 ہزار 57 کی نفسیاتی حد بحال ہوئی تھی، جس کے بعد سے تیزی کا رجحان برقرار ہے۔

یہ بھی پڑھیں: بڑی خوشخبری، سیمنٹ کا ریٹ گر گیا،فی بوری کتنے کی ہو گئی؟اہم خبر سامنے آ گئی

بزنس ریکارڈر نے رپورٹ کیا تھا کہ پاکستان کویت انویسٹمنٹ کمپنی کے شعبہ تحقیق کے سربراہ سمیع اللہ طارق نے تیزی کو وجہ شرح سود میں متوقع کمی اور سیکیورٹیز پر کم منافع کے امکان کو قرار دیا تھا، جس کے نتیجے میں ایکویٹیز میں سرمایہ کاری کو فروغ مل رہا ہے۔

 
 





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں