Friday, December 27, 2024
ہومBusinessسٹینڈ بائی معاہدے کے تحت پاکستان کو کل کتنی رقم ملے گی...

سٹینڈ بائی معاہدے کے تحت پاکستان کو کل کتنی رقم ملے گی ؟ آئی ایم ایف نے بیان جاری کردیا



واشنگٹن (ڈیلی پاکستان آن لائن)آئی ایم ایف نے کہا ہے کہ سٹینڈ بائی معاہدے کے تحت پاکستان کو کل رقم 3بلین ڈالر کی ادائیگی ہو گی۔

آئی ایم ایف کی کمیونی کیشن ڈائریکٹر جولی کوزیک نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے کہا کہ 19مارچ کو آئی ایم ایف اور پاکستانی حکام کے درمیان اسٹاف لیول معاہدہ ہوا ،اسٹینڈ بائی معاہدے کے تحت کل رقم 3بلین ڈالر کی ادائیگی ہو گی۔توقع ہے اس ماہ کے آخر میں بورڈمیٹنگ ہو گی ،پہلا جائزہ مکمل کے بعد سے پاکستان کی اقتصادی اور مالیاتی صورتحال بہتر ہوئی ہے۔دوسری جانب شہباز شریف نے کہا ہےکہ آئی ایم ایف کے ساتھ اسٹینڈ بائے پروگرام کی تکمیل خوش آئند ہے، حکومت آئی ایم ایف کے ساتھ آئندہ پروگرام کیلئے بھی بھرپور محنت کرے گی۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں