Saturday, December 28, 2024
ہومBusinessسٹیٹ بینک کی نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن سے متعلق وضاحت جاری

سٹیٹ بینک کی نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن سے متعلق وضاحت جاری



(24 نیوز )سٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے بینک نوٹوں کی سیریز سے متعلق اہم وضاحت جاری کرتے ہوئے بتایا ہے کہ سامنے آنے والے ڈیزائنز کا نئے کرنسی نوٹوں سے کوئی تعلق نہیں یہ محض ایک آرٹ مقابلہ تھا جس کا مقصد فنکاروں کی حوصلہ افزائی کرنا ہے ۔

سٹیٹ بینک کا کہنا ہے کہ جنوری میں آرٹ مقابلے کے ساتھ نئے بینک نوٹوں کی سیریز کی ڈیزائننگ کا عمل شروع کیاگیا، مقابلے کا مقصد فنکاروں کی حوصلہ افزائی اور بین الاقوامی سطح پر بہترین ڈیزائن کی تیاری میں عوام کو شامل کرنا تھا، ڈیزائنز کا جائزہ ماہرین پر مشتمل کمیٹی نے لیا ،فاتح انٹریز کا اعلان 5 ستمبر کو کیا گیا، مقابلے کے نتائج کو بعض حلقوں نے نئے نوٹوں کی سیریز کے ڈیزائنز کی شارٹ لسٹنگ سے تعبیر کیا جبکہ  نتائج کے اعلان کا مقصد محض فنکاروں کی کاوشوں کو سراہنا اور انعامات سے نوازنا تھا۔

سٹیٹ بینک کے مطابق جن ڈیزائنز کو فاتح قرار دیا گیا وہ بینک نوٹوں کی نئی سیریز کے لیے شارٹ لسٹڈ ڈیزائن نہیں، مجوزہ نئی سیریز کے حتمی ڈیزائن مسابقتی عمل کے ذریعے معروف بین الاقوامی کمپنیاں ڈیزائن کر رہی ہیں، یہ کمپنیاں دسمبر 2024 تک نئے نوٹوں کے ڈیزائنز کے لیے اپنی تجاویز پیش کریں گی اور پھر اسٹیٹ بینک بورڈکی جانب سے منظور کردہ ڈیزائنز جنوری تک وفاقی حکومت کو پیش کیے جائیں گے۔

سٹیٹ بینک کا کہناہے کہ وفاقی حکومت کی منظوری کے بعد ہی نئے ڈیزائن کے نوٹوں کی سیریز کی چھپائی شروع ہوگی ، یاد رہے کہ گزشتہ دنوں اسٹیٹ بینک آف پاکستان نے نئے کرنسی نوٹوں کے ڈیزائن کے لیے کروائے گئے مقابلے کے نتائج جاری کیے تھے،اسٹیٹ بینک کا کہنا تھا کہ کل 9 ڈیزائنرز کے جانب سے بھیجے گئے 10 ڈیزائنز کو شارٹ لسٹ کیا گیا اور جن افراد کے ڈیزائن شارٹ لسٹ ہوئے ہیں انہیں انعامات دیے جائیں گے۔

سٹیٹ بینک نے جن ڈیزائنز کو شارٹ لسٹ کیا  ان میں 20 روپے، 50 روپے ، 100 روپے اور ہزار روپے کے نوٹ کا ایک ایک ڈیزائن جبکہ 10 روپے، 500 روپے اور 5 ہزار روپے کے نوٹوں کے دو دو ڈیزائن شامل تھے۔





Source

RELATED ARTICLES

اپنی رائے کا اظہار کریں

براہ مہربانی اپنی رائے درج کریں!
اپنا نام یہاں درج کریں

مقبول خبریں