رمیش نے مزید کہا، ’’SEBI کی چیئرپرسن اور ان کے شوہر نے یہ دعویٰ کر کے عوام کو گمراہ کیا کہ کنسلٹنگ کمپنی سیبی میں ان کی تقرری کے فوراً بعد غیر فعال ہو گئی، جبکہ یہ درست نہیں ہے۔ 2019 اور 2024 کے درمیان کمپنی کو 3.63 کروڑ روپے کی آمدنی ہوئی، سب سے زیادہ آمدنی 2019 سے 2022 کے درمیان ہوئی اور یہ وہ وقت تھا جب بوچ سیبی کی کل وقتی رکن تھیں۔ مارچ 2022 میں سیبی کی سربراہ کے طور پر اپنی تقرری کے بعد کمپنی نے تقریباً 41.75 لاکھ روپے کمائے۔‘‘
کانگریس جنرل سکریٹری جے رام رمیش نے کہا کہ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے اڈانی گھوٹالے اور سیبی کے کام کاج کی تحقیقات کے لیے مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) کی ضرورت پہلے سے بھی زیادہ ضرورت ہے۔