نئی دہلی: کانگریس نے کہا ہے کہ ہنڈن برگ کی دوسری رپورٹ سے یہ واضح ہو گیا ہے کہ حصص میں بے ضابطگی ہوئی تھی اور اڈانی پر ہیرا پھیری کا الزام لگا ہے، اس لیے اس کی جانچ سیبی کے بجائے جے پی سی سے کرائی جانی چاہیے۔
کانگریس کی ترجمان سپریا شرینیت نے اتوار کو پارٹی ہیڈکوارٹر میں ایک پریس کانفرنس میں کہا کہ ہنڈن برگ کی پہلی رپورٹ میں لگائے گئے الزامات کی جانچ سیکورٹیز اینڈ ایکسچینج بورڈ آف انڈیا (سیبی) کی سربراہ مادھبی بچ کی قیادت میں کی جا رہی تھی، لیکن دوسری رپورٹ میں ہنڈن برگ نے کہا ہے کہ جس معاملے کی جانچ جاری ہے اس میں خود محترمہ بوچ کی سرمایہ کاری ہے۔ کانگریس نے کہا کہ جب سیاں کوتوال تو تحقیقات غیر جانبدار نہیں ہوسکتی، اس لیے اس معاملے کی سیبی سے نہیں مشترکہ پارلیمانی کمیٹی (جے پی سی) سے تحقیقات کا مطالبہ کیا ہے۔